بھٹکل:11؍ فروری (ایس اؤ نیوز ) قومی اہلیتی امتحان (JEE) کے 2023مسابقاتی امتحان میں بھٹکل کے سدھارتھ پی یوکالج کے6 طلبا وطالبات نے بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے جے ای ای ایڈوانس کے لئے منتخب ہوگئےہیں۔
کالج کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جے ای ای مین 2023مسابقاتی امتحان میں سی آر پورنیما 93.79فی صد(فزکس 96 فی صد)۔ گنیش کنی 92.44فی صد ۔ سچیترا شیٹ92.38 فی صد(فزکس 97فی صد)۔ دیپتی بھٹ91.08فی صد۔ پرندیا نائک 89.96 فی صد ۔ پرنما رائیکر 85.94فی صد نمبرات سے کامیاب ہوتے ہوئے جے ای ای ایڈوانس کےلئے منتخب ہوئےہیں۔
خیال رہےکہ ملک بھر کے آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم کالجوں میں جے ای ای مین اور ایڈوانس میں کامیاب طلباو طالبات کو ہی داخلہ ملتاہے۔ جس کے متعلق مشہور ہے کہ یہاں سے کامیاب ہونے والے طلبا کی کثیر تعداد ملک و بیرونی ملک کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوتےہیں۔
امتحان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالے طلبا و طالبات کو سدھارتھ ایجوکیشن ٹرسٹ کی صدر ارچنا یو سمیت انتظامیہ ممبران، پرنسپال اور اساتذہ نے مبارکباد پیش کی ہے۔